نئی دہلی، 3/ اگست،(یو این آئی) کیمیا اور کھاد کی وزارت میں وزیر مملکت من سکھ ایل منڈاویا نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ پردھان منتری جن اوشدھی یوجنا (پی ایم جے اے وائی) کے تحت لوگوں کو سستی قیمتوں پر معیاری دوائیں دستیا ب کرانے کے لئے مارچ 2017 تک پورے ملک میں اس یوجناکے تحت تین ہزار جن اوشدھی اسٹورس (جے اے ایس) کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
سرکاری
اسپتالوں کے احاطے میں جن ا وشدھی اسٹور کھولنے کے لئے ایک یک وقتی مالی امداد دستیاب کرائی جاتی ہے ، جو کہ 2.50 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔
(ایک لاکھ فرنیشنگ کے لئے 50000/- روپے کمپیوٹر اور پیری فیرلس ، ریفریجریٹر وغیرہ کے لئے اور ایک لاکھ روپے کی دوائیاں کام شروع کرنے کے لئے ) خوردہ فر وشوں کے لئے دستیاب مارجن 20 فیصد ہےتاکہ انہیں معقول سطح پر نفع کمانےکا موقع دیا جا سکے۔